Update
یمان ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد فرمان کی خیبر آواز نیوز کے پروگرام میں شرکت، روزگار اور بے روزگاری کے مسائل پر گفتگو
یمان ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد فرمان کی خیبر آواز نیوز کے پروگرام میں شرکت، روزگار اور بے روزگاری کے مسائل پر گفتگو
ایمان ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد فرمان نے خیبر آواز نیوز کے ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کی، جس میں انہوں نے روزگار کے مواقع، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور نوجوانوں کو درپیش معاشی مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
پروگرام کے دوران محمد فرمان نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو صرف ملازمتوں تک محدود رکھنے کے بجائے ہنر، کاروبار اور خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر زور دیا۔
چیئرمین ایمان ویلفیئر سوسائٹی نے کہا کہ ان کی تنظیم کا وژن نوجوانوں کو بااختیار بنانا، انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا اور ایسے مواقع فراہم کرنا ہے جن کے ذریعے وہ معاشی طور پر مضبوط ہو سکیں۔
انہوں نے حکومت، نجی اداروں اور سماجی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مل کر نوجوانوں کے لیے روزگار، فنی تربیت اور کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ بے روزگاری کے مسئلے کو کم کیا جا سکے۔