Main Bazar, Thand Koi — District Swabi, Khyber Pakhtunkhwa Registered under the Societies Registration Act, 1860
All press releases

ایمان ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد فرمان نے اپنے آبائی علاقے کے اسکول اور کالج کا دورہ کیا

ایمان ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد فرمان نے اپنے آبائی علاقے کے اسکول اور کالج کا دورہ کیا

ایمان ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد فرمان نے اپنے آبائی علاقے کے اسکول اور کالج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذۂ کرام اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ آج اسی تعلیمی ادارے میں ایمان ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا، “میں بھی کبھی آپ ہی کی طرح اس اسکول کا ایک طالب علم تھا۔ آج اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ مقام عطا کیا ہے تو اس میں میرے والدین کی دعاؤں، میرے اساتذۂ کرام کی محنت، رہنمائی اور تربیت کا بہت بڑا کردار ہے۔ میں اپنے تمام اساتذہ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں اور ان پر فخر کرتا ہوں۔”

اس موقع پر ایمان ویلفیئر سوسائٹی اور یوتھ افیئرز کے اشتراک سے منشیات کے خلاف ایک خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کو منشیات کے نقصانات، اس کے معاشرے پر تباہ کن اثرات اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے طریقوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔

تقریب میں اساتذۂ کرام، پرنسپل، علاقے کے چیئرمینز، منتخب عوامی نمائندوں، معزز مشران، علمائے کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات سے دور رہتے ہوئے تعلیم، کردار سازی اور مثبت سرگرمیوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

تقریب کے اختتام پر ایمان ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد فرمان نے ایمان ویلفیئر سوسائٹی اور یوتھ افیئرز کی جانب سے معزز مشران، اساتذۂ کرام اور دیگر نمایاں شرکاء کو اعزازی تحائف پیش کیے۔ شرکاء نے سوسائٹی کی فلاحی خدمات اور نوجوانوں کی اصلاح کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Eman Welfare Society · District Swabi Media inquiries